22 ستمبر 2025 - 19:45
مآخذ: ابنا
اسنیپ بیک پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، شرط ہے کہ قومی مفادات محفوظ رہیں

 وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران مکانیسم پس‌گشت (اسنپ‌بیک) کے حوالے سے ایک پرامن اور سفارتی حل کے حصول کے لیے تیار ہے، البتہ اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ایرانی مفادات مکمل طور پر محفوظ رہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران مکانیسم پس‌گشت (اسنپ‌بیک) کے حوالے سے ایک پرامن اور سفارتی حل کے حصول کے لیے تیار ہے، البتہ اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ایرانی مفادات مکمل طور پر محفوظ رہیں۔

عراقچی نے بتایا کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران، تین یورپی ملکوں (برطانیہ، فرانس، اور جرمنی) کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ سفارتکار کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں مشاورت جاری ہے۔

انہوں نے کہا ایران ہمیشہ برجام کے تحت سفارتی راستہ اپنانے پر یقین رکھتا ہے اور امریکی خروج کے باوجود ہم نے ثابت کیا کہ ہم پرامن حل کے حامی ہیں۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ایسا حل چاہتا ہے جو عوامی مفادات کو تحفظ دے اور ہمارے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھے۔

عراقچی نے زور دیا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو ایران اپنا راستہ خود طے کرے گا اور ہر طرح کے دباؤ کے باوجود موقف پر قائم رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی سلامتی، غیر پھیلاؤ کے نظام اور بین الاقوامی قوانین کے مفاد میں بہترین حل یہ ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام اور مکانیسم پس‌گشت پر دیپلوماسی کے ذریعے بات چیت ہو۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha